• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال ، گھر سے 61 سالہ خاتون کی لاش ملی ، مقتولہ کو سرپر اینٹ مار کر قتل کیا گیا،پولیس

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال 13 ڈی مدینہ کالونی میں واقع گھر سے 61 سالہ آمنہ زوجہ غفور کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر اینٹ مار کر قتل کیا گیا ہے ، شوہر کا انتقال ہو چکا ہے ،وہ چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں، 30 گز کے مکان کی پہلی منزل پر اپنے بیٹے کے ہمراہ رہتی تھی، بیٹا معزور اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں ملازمت کرتا ہے، بیٹے کا دعویٰ ہے کہ ماں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ، تاہم ابتدائی تفتیش میں واقع گھریلو رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔