• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لیاری سبزی مارکیٹ کیخلاف کارروائی سے روک دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لیاری سبزی مارکیٹ کے دکانداروں کی درخواست پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مارکیٹ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ متبادل جگہ فراہم کیے بغیر کسی دکاندار کو بے دخل نہ کیا جائے اور نہ ہی مارکیٹ کو مسمار کیا جائے۔