کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سابق وزیرِ اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو کے بھائی، عاشق علی بھٹو کی نمازِ جنازہ ڈیفنس فیز 5 کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی، جس میں ممتاز شخصیات سردار امیر بخش بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر، علی حیدر بھٹو، سردار عامر بھٹو اور آصف بھٹو سمیت عزیزو اقارب بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، مرحوم کو ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔