کراچی(اسٹاف رپورٹر) کینٹ اسٹیشن کے قریب ٹرین سے معمر شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے کینٹ کی حدود کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین سے 70سالہ اطلاس خان ولد غلام حیدر خان کی لاش برآمد کی گئی ،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی ٹرین میں سفر کررہا تھا جبکہ ٹرین پنجاب سے کراچی کی طرف آرہی تھی ،فوری طور پر موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی طور پر طبعی موت معلوم ہوتی ہے۔