• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ سٹی ایریا میں گھر سے بچے کی لاش برآمد، تعلق ضلع ژوب سے، کام کے سلسلے میں کراچی آیا ہوا تھا، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اولڈ سٹی ایریا پان منڈی کے قریب گھرسے 13سالہ بچے حمید اللہ ولد خداداد کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق متوفی کا تعلق بلوچستان کے ضلع ژوب سے اور کام کے سلسلے میں کراچی آیا ہوا تھا ، حمید اللہ کے ساتھ رہائش پزیر افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ، ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی بلوچستان سے بیمار آیا تھا اوررات گئے اس کی طبیعت بگڑی تو اسے اسپتال لے جایا گیاجہاں اسےڈرپ لگانے کے بعد واپس گھر لے آئے تھے اورصبح بچے کی موت واقع ہو گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید