کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے کے لئے 10 لاکھ گیلن یومیہ کےڈملوٹی منصوبےکی منظوری سے ڈی ایچ اے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو گا،ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے 14.2 ارب کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی ہے جس پر ہم بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے شکر گذار ہیں ، یہ منصوبہ میرے منشور کا حصہ تھا ،پیپلز پارٹی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، میری کوشش ہےکہ جلد از جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔