• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہجرت کالونی، مبینہ تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہجرت کالونی میں مبینہ طور پرتار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاکہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانہ کی حدودہجرت کالونی اسلامیہ اسکول گلی نمبر 42 کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، ہلاکہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ، متوفی تار چور نشے کا عادی تھا ، متوفی شخص کے ورثا لاش پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ، متوفی ہجرت کالونی کا ہی رہائشی تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید