کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک گھنٹے سے زائد جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔