• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس، عبوری چالان حتمی قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کےخلاف منشیات کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی۔گارڈن پولیس ملزمہ اور اس کےسہولتکاروں کیخلاف حتمی چالان پیش نہ کرسکی۔عدالت نےعبوری چالان کو حتمی قراردے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نےمقدمہ ٹرائل کیلئےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوارسال کردیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ جو رپورٹس پیش کرنی ہیں وہ سیشن جج کےسامنے پیش کریں۔مقدمےمیں انمول عرف پنکی ،ذیشان اور سہیل کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو اسکے گارڈن والے فلیٹ سے 11 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید