• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، چار زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران چار زخمیوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ چار ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد سی آر روڈ کے قریب دوران گشت پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابقجوابی کارروائی میںملزم محمد شان کو زخمی حالت میں گر فتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فخرظفر بھی فرار ہونے کی کوشش کے دروان گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن اور 125 سی سی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود قائم خانی کالونی قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم علی اعجاز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید