کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائیوں کے دورن 7 غیر ملکی ( افغانی باشندوں ) سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی ایل پی جی کی ریفلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا ، ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق پہلی کارروائی ایل تیرہ مارکیٹ ، گلشنِ حدید فیز 2 میں کی گئی جہاں ملزم نزاکت علی کو گرفتار کر کے اس کی دکان سے ایک غیر قانونی طور پر بھرا ہوا ایل پی جی سلنڈر برآمد کیا گیا ، دوسری کارروائی ایل پی جی گیس شاپ ، گھگھر پھاٹک پر عمل میں لائی گئی جہاں ملزم نور حسین آچر کو گرفتار کر کے اس کی دکان سے بھی ایک غیر قانونی طور پر بھرا ہوا ایل پی جی گیس سلنڈر برآمد کیا گیا ، برآمد کیے جانے والے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر انسانی جانوں اور ارد گرد موجود دکانوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے تھے ، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ، ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق تمام گرفتار افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغان ہولڈنگ سینٹر (GCT Camp) منتقل کر دیا گیا ، گرفتار افراد 17 سالہ بلال ولد عبدالباقی ، 17 سالہ خلیل ولد حاجی غیور ، 15 سالہ محمد اسماعیل ولد عبد الحمید ، 40 سالہ خالد ولد حاجی عبدالصمد ، 35 سالہ امان اللہ ولد حبیب اللہ ، 30 سالہ سعید الرحمن ولد راز محمد اور 40 سالہ محمد کاظم ولد محمد عظیم شامل ہیں ، ضلع ملیر پولیس غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کر لی۔