کراچی(اسٹاف رپورٹر)مائیک ہیسن کی نگرانی میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں وائٹ بال کیمپ شروع ہو گیا ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلے دن کھلاڑیوں نے پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں فزیکل فٹنس سیشنز میں حصہ لیا۔ 27کھلاڑیوں پر مشتمل وائٹ بال کیمپ ستمبر کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گا۔