• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 4نئی آبادی علی چوک کے قریب موٹر سائیکل اورگاڑی آپس میں ٹکرانے کے بعد جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر 20 سالہ عالیان ولد ریاض الدین زخمی ہو گیا، علاوہ ازیں تین ہٹی پل پھول مارکیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ وقار ولد ہارون رشید زخمی ہوا ،کیماڑی مسان چوک بابا سینٹر کے قریب فائرنگ سے 2 افراد 30 سالہ نعمان خان ولد فقیر خان اور 30 سالہ عاشق علی ولد وزیر علی زخمی ہوگئے ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر الیون ایف میں واقع مکان میں پراسرار فائرنگ سے 45 سالہ محمد فاروق ولد محمد ابراہیم زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید