امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاریڈو میں چھوٹا کاروباری طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں ہائی وے پر طیارہ گرنے کےحادثے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک شخص طیارے میں تھا یا زمین پر۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔
لاریڈو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ ٹیکساس میں طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔