روسی جنگی جہاز نے انگلش چینل میں برطانوی پرچم بردار نجی کشتی کے قریب انتباہی فائرنگ کی ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اس واقعے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش چینل میں جو کچھ ہوا، وہ انتہائی تشویش ناک اور لاپرواہ اقدام تھا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی جہاز کی فائرنگ کا واقعہ گزشتہ ہفتے برطانوی کمانڈوز کی روسی شیڈو فلیٹ کے جہاز کو روکنے کی کارروائی سے الگ ہے۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کشتی سے تصادم کے خطرے پر فریگیٹ عملے نے انتباہی فائرنگ کی تھی۔
روسی وزارتِ دفاع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتباہی فائرنگ سے قبل فریگیٹ عملے نے ریڈیو پر رابطے کی متعدد کوششیں بھی کیں۔