کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی گیٹ پل کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50سالہ شکیل ولد رشول بخش جاں بحق ہوگیا ، سپر ہائی وے گڈاپ روڈ چھوٹا گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر8 سالہ عائشہ دختر ندیم جاں بحق اور 28سالہ نازیہ زوجہ ندیم شدید زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کی چین میں خاتون کا دوپٹہ آنے کے باعث پیش آیا ۔