لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اسلام کے عظیم فاتح دوسرے خلیفہ راشد اور روضہ رسول کے تیسرے مکین حضرت عمر فاروق اعظم ؓانسانی تاریخ کے بے مثل اور بے مثال حکمران تھے۔ ان کا دور خلافت اسلامی، فتوحات کامیابیوں اور کامرانیوں کا سنہری دور تھا۔