• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے محرم مانیٹرنگ سیل کا افتتاح

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محرم الحرام 1448ھ کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھنے، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کے انتظامی یا تکنیکی خلل کے فوری تدارک کے لیے ایوان اوقاف بلڈنگ لاہور میں قائم مرکزی ”محرم مانیٹرنگ سیل“ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مانیٹرنگ سیل انتہائی منظم انداز میں فعال کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی مؤثر نگرانی، بروقت رپورٹنگ اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
لاہور سے مزید