• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداروں کو محفوظ، پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین نے پانڈو سٹریٹ کا دورہ کیا۔معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،کمشنر لاہور مریم خان،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران،ڈی سی لاہور علی اعجاز بھی ہمراہ تھے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان، سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بلال یاسین نے اس موقع پر کہا کہ کہ عزاداروں کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
لاہور سے مزید