لاہور(خبرنگار)خلیفہ ثانی خسر پیغمبر حضرت سیدنا فاروق اعظم جرأت وبہادری کا پیکر تھے حکمرانوں کو عدل وانصاف کا نظام قائم اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عمرفاروق کو آئیڈیل بنانا ہوگا، عمرفاروق کے دور حکمرانی میں عدل وانصاف اور مساوات کی اعلی ترین مثالیں ملتی ہیں اصحاب واہل بیت رسول کی پاکیزہ زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب ا لحسن طاہر، مولانا سمیع اللہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا فاروق ا عظم کا عہد خلافت درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے۔