لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں اختیار سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون,شمالی چھاونی میں لیاقت سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون, گوالمنڈی میں جسیم سے 5لاکھ 50ہزارروپے اور موبائل فون،انارکلی میں وحید سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں قاسم سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گرین ٹاون اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ بادامی باغ اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔