لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس نے پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ پر عملدرآمد مزید سخت کر دیا ہے اس حوالےسے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔