لاہور (اپنے نامہ نگار سے)پنجاب گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف یاور مہدی، چیئرمین ریاض چوہدری اور جنرل سیکرٹری میاں خالد حبیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پنشن میں صرف3.5فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے پنجاب کے لاکھوں پنشنرز، بیواؤں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک ہی ملک میں رہنے والے پینشنرز کے ساتھ مختلف سلوک قابلِ فہم نہیں۔ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے پنشنرز کو نمایاں ریلیف دیا گیا ہے۔