لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں دو ہفتوں پر مشتمل "والنٹیئرز اِن پولیس انٹرن شپ پروگرام" کے 29ویں بیچ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 150 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے انٹرنیز کے وفد سے ملاقات کی۔