لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دورہ کیا۔چیئرمین وزیر اعلیٰ ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایگزی کیوٹنگ ایجنسی آئی ڈیپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر و کنٹریکٹرز نے جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی