• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی اور ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی مرحلہ وار ادائیگی کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہےاس ضمن میں کے ڈی اے انتظامیہ نے ’’لاسٹ کم، فرسٹ آؤٹ‘‘ پالیسی کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر پرانے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا عمل شروع کیا ہے تاکہ طویل عرصے سے اپنے واجبات کے منتظر ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2020ء میں ریٹائر ہونے والے 18 ملازمین کو تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجبات ادا کیے گئے تھے۔اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جنوری اور فروری 2021ء میں ریٹائر ہونے والے تقریباً 37 ملازمین کے واجبات، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 7 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے ادا کر دیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید