اسلام آباد ( فاروق اقدس) پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، یو این میں مستقل پاکستانی مندوب نے اسحاق ڈار کا مکتوب سلامتی کونسل کی صدر لیونور زالباتا ٹوریس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے۔