• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن 92 کا مقصد جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظامِ کو تحفظ دینا تھا، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے19جون 1992کے بدنامزمانہ آپریشن کے34برس مکمل ہونے پر کہا ہے کہ 19جون محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک ایسی وحشت اور فاشزم کی علامت ہے جس نے پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے آئین پسند اور بانیان پاکستان کی اولادوں کے وجود پر کاری ضرب لگائی، یہ آپریشن نظریہ پاکستان کے خلاف تھا، اس خونی مہم کا حقیقی مقصد امن و امان کا قیام نہیں بلکہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظامِ سیاست کو تحفظ دینے کے لئے سندھ کے شہری سیاسی شعور کا گلا گھونٹنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید