اسلام آباد( ناصر چشتی )نجکاری بورڈ نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیے تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دےدی ، یہ منصوبہ کمپنی کی کارکردگی کو بڑھانے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے، فیسکو بشمول گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )، ڈسکوز کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں ۔