اسلام آباد (طاہر خلیل)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے ملک کے سیکیورٹی اداروں میں بغاوت پر اکسانے اور انتہائی اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ خواجہ مہران ارشد کے خلاف آزاد جموں و کشمیر پینل کوڈ (اے پی سی) کی دفعہ 124-A کے تحت غداری کا مقدمہ درج کر لیا ۔