کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں14ہزار900روپے فی تولہ کی بڑی کمی، چاندی کی قیمت بھی 413روپے فی تولہ کم ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 149 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4305 ڈالر سے کم ہو کر 4156ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت14900 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 13410 روپے کی کمی سے 3لاکھ 74 ہزار 205 روپے ہو گئی ہے، جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 413روپے فی تولہ کی کمی سے 6946روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔