کراچی (نیوز ڈیسک) ہرمزکے قریب بارودی سرنگ، پاکستان کے قومی ہائیڈروگرافک دفتر نے بحری جہازوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی، بارودی سرنگ عمان کے مسندم جزیرہ نما کے قریب دیکھی گئی، جو ہرمز کے داخلی راستے پر واقع ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قومی ہائیڈروگرافک دفتر نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک بارودی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع دیتے ہوئے اس اہم بحری راستے سے گزرنے والے تمام جہازوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔