کراچی(این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا،رواں ماہ کے اختتام تک ادارہ نئے خریدار کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ملکی اور بین الاقوامی منظوریوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تمام این او سیز اور دیگر ضروری اجازت نامے بھی حاصل کیے جا چکے ہیں،کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ پر دستخط ہو چکے ہیں۔