نائجیریا میں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے علاقے ایبادان کے ایک چرچ میں جڑواں بہنیں جڑواں بھائیوں سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے مطابق یہ دونوں شادیاں پرفیکٹ میچ تھیں۔
شادی کے موقع پر جڑواں بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہم جڑواں بھائی ہیں اس لیے ہمیشہ سے یہی چاہتے تھے کہ ہماری شادی بھی جڑواں بہنوں سے ہو اور خدا کے خاص فضل سے ہماری یہ خواہش پوری ہو گئی۔
جڑواں بھائیوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں یونیورسٹی آف ایبادان کے ایک پروفیسر نے ان جڑواں بہنوں سے ملوایا تھا جس کے بعد پہلے ہم چاروں اچھے دوست بنے اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق نائجیریا کا علاقہ ایبادان جڑواں بچوں کی غیر معمولی تعداد کے لیے مشہور ہے۔