• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحال ہوئے فنڈز مکمل خود مختاری کے ساتھ استعمال کرینگے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

اسماعیل بقائی — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسماعیل بقائی — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جاری شدہ اثاثے اپنی صوابدید کے مطابق، مکمل خود مختاری کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے آزاد ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے منجمد اثاثوں کے تحت بحال کیے گئے فنڈز کو اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کرے گا اور اس پر کسی قسم کی بیرونی پابندی یا شرط لاگو نہیں ہو گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اشارہ دیا گیا تھا کہ یہ رقوم صرف امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تنازع کی اصل وجہ دراصل ایرانی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی، جس کا رخ بعد میں تبدیل ہو کر امریکی کسانوں کو مالی فائدہ پہنچانے کی طرف موڑ دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ان فنڈز کے استعمال پر کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہے اور یہ رقوم مکمل خود مختاری کے ساتھ خرچ کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق ایران اپنے مالی وسائل کو اپنی قومی ضروریات، ترجیحات اور ملکی مفادات کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے ایران پر نہ کسی قسم کی پابندی ہے اور نہ ہی کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید