• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: فٹ پاتھ پر رہنے والی 10 سالہ بچی اغواء اور زیادتی کے بعد قتل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی دارالحکومت دہلی کے فٹ باتھ پر رہنے والی 10 سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز تقریباً صبح 5 بجے والدین کو معلوم ہوا کہ ان کی بچی غائب ہے، والدین کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً تلاش شروع کی اور آس پاس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک 25 سالہ مشتبہ ٹیکسی ڈرائیور کا سراغ ملا جسے 4 گھنٹوں کی تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچی کو ایک چوک کے قریب فٹ پاتھ سے اغواء کیا تھا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بچی کی لاش ایک جنگل سے برآمد کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے تھا، بچی کا خاندان پہلے کرائے کے گھر میں رہتا تھا لیکن گھر چھوٹ جانے کے بعد فٹ پاتھ پر زندگی گزار رہا تھا، مقتول بچی کے والدین محنت مزدوری اور بچی غبارے فروخت کیا کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مطلوبہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید