• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا منجمد فنڈز میں سے 12 ارب ڈالرز جلد ملنے کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا کہنا ہے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے خلیجی دورے سے قبل ایران کو 12 ارب ڈالرز دیے جائیں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے آج متحدہ عرب امارات پہنچنے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے کہا ہے اس کے منجمد فنڈز میں سے 12 ارب ڈالرز جاری کیے جانے والے ہیں، ایران کو 12 ارب ڈالرز کی ادائیگی امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کو 6، 6 ارب ڈالرز کی 2 قسطیں ملیں گی، دونوں فریق باضابطہ طور پرجنگ ختم کرنے کے لیے بات چیت میں پیشرفت کا اشارہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جاری شدہ اثاثے اپنی صوابدید کے مطابق، مکمل خود مختاری کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے آزاد ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے منجمد اثاثوں کے تحت بحال کیے گئے فنڈز کو اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کرے گا اور اس پر کسی قسم کی بیرونی پابندی یا شرط لاگو نہیں ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید