اسکاٹ لینڈ کی حکمران جماعت اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو پیٹر موریل کو غبن کرنے پر سزا سنا دی گئی۔
ایڈنبرا میڈیا رپورٹ کے مطابق 61 سالہ پیٹر موریل کو 4 لاکھ پاؤنڈ کے غبن پر 5 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سزا کا اعلان کرنے والے جج لارڈ ینگ نے کہا کہ پیٹر موریل اعتماد کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، جرم چھپانےکیلئے اپنی حیثیت کا استعمال کیا۔
جج لارڈ ینگ نے مزید کہا کہ پیٹر موریل جرم تسلیم نہ کرتے تو سات برس سے بھی زائد عرصہ کی سزا سناتا۔