• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہ کرنا مایوس کن ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ میں صوبے کی بارہ سرکاری جامعات کے لیے گرانٹ میں اضافہ نہ کرنے کے عمل کو انتہائی مایوس کن اور تعلیم دشمن قرار دیا ہے اورکہاہےکہ صرف آٹھ ارب روپے مختص کرنا ناکافی ہے جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں خصوصاً جامعہ بلوچستان کو سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے جہاں 2022 سے ریٹائرڈ ہونے والے 150 سے زائد اساتذہ اور ملازمین کو تاحال ان کی پنشن کنٹریبیوشن، کموٹیشن، لیو اِن کیشمنٹ اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے گئے ہیں حاضر سروس اساتذہ کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کے کھاتے بھی خالی پڑے ہیں منظور شدہ الاؤنسز اور ڈیلی یوٹیلٹی الاؤنس بھی بند یا محدود کر دیے گئے ہیں یونیورسٹی کالونی میں بنیادی سہولیات پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا گیاہے انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جامعات کے لیے مختص آٹھ ارب روپے کے بجٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے بڑھایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید