کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی رہنمابختیار خان نورزئی نے ایک بیان میں مقامی ریسٹورنٹ کے مالک ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیاہے انھوں نےحکومت سے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے مرحوم کی مغفرتاوراہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔