کوئٹہ ( پ ر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈاکٹر عالم زیب خان کاکڑ نے اپنے والدِ محترم حاجی غلام سرور خان کاکڑ مرحوم کی وفات پر تعزیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے لیے تشریف لانے والے تمام معززین، قبائلی و سیاسی عمائدین، سرکاری افسران، دوست احباب، عزیز و اقارب، مختلف اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، نیز فون کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعے اظہارِ تعزیت کرنے والے تمام احباب کا تہہِ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی دعاؤں، ہمدردی اور تعاون کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، مرحوم کے درجات بلند فرمائے، اور آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔