کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد زبیر بلوچ کی فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ لالہ خان بادیزئی ہاؤسنگ اسکیم ارباب خان روڈ پر ہورہی ہے،وہ صہیب احمد، عمیر احمد، شعیب احمد، عزیر احمد، سہیل احمد کے بھائی محمد کریم ، خالد زبیر کے والد، یار محمد اور حاجی عید محمد کے کزن تھے۔ درایں اثناءگزشتہ روز بی این پی سینٹرل کمیٹی کے رکن غلام نبی مری وفد کے ہمراہ، سیاسی و قبائلی رہنما محمد طاہر سمیت صحافیوں، سیاسی رہنماؤں، ڈاکٹروں و دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے تعزیت کی۔