کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر حمود الرحمن کی سربراہی میں پنجاب کا سات روزہ مطالعاتی دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کا مقصد فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں پنجاب کے کامیاب ماڈلز، جدید تربیتی نظام اور اصلاحات کا جائزہ لینا تھا۔وفد نے سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ٹیوٹا، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ اور دیگر اہم اداروں کا دورہ کیا۔ وفد کو آئی ٹی، روبوٹکس، ہاسپیٹیلٹی اور جدید فنی تربیت کے مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی گئی۔