• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ڈاکٹرز کانفرنس اور احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، ہیلتھ آرگنائزیشن

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، ڈپٹی چیئرمین سید عبدالنعیم آغا ، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے 29 جون کو منعقد ہونے والی گرینڈ ڈاکٹرز کانفرنس اور 30 جون کو صوبہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ اور ریلیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہےانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے افسوسناک تیزاب حملے کے خلاف آواز بلند کرنا ہر باشعور شہری اور صحت کے شعبے سے وابستہ فرد کی ذمہ داری ہےڈاکٹرز اور پیرامیڈیکسکا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہےانہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تاحال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے کسی قسم کے سنجیدہ مذاکرات نہ کرنا انتہائی تشویشناک امر ہے ینگ ڈاکٹرز کا ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل احتجاج جاری ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے میں بھی ڈاکٹرز اپنے حقوق، تحفظ اور انصاف کے حصول کے لیے سخت گرمی اور مشکلات برداشت کر رہے ہیںلیکن حکومت کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آئییہ طرزِ عمل نہ صرف طبی برادری بلکہ پورے شعبۂ صحت کے لیے باعثِ تشویش ہےانہوں نےصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرز کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید