• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی حملہ، تین اہلکار شہید اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی پراکسی جماعت الحرار کے دہشت گردوں نے گزشتہ شب کراچی صفورہ میں موجود رینجرز کے کیمپ پر حملہ کیا  جس میں تین خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو کہ افغانستان شہری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( ائی ایس پی ار) کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد افغان شہری ہے جس سے اب سیکیورٹی ادارے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں اس مقابلے میں تین رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید