• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی شرائط، FBR کا افسران کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی کے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی،حنیف خالد)آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئےایف بی آر نے سرکاری افسران کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی کے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثہ جات تک ریکارڈ ویب سائٹ پر شائع ہوگا،6 ماہ میں بینکوں کی 2,628 درخواستیں موصول، 2,205 منظور جبکہ 423 مسترد کی گئی ہیں ،ایف بی آر کے جاری مراسلے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے مقاصد کے لیے بینکوں کو ایک مخصوص ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری عہدیداروں کے اثاثہ جات کے گوشواروں تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ آئی ایم ایف کے بینچ مارک کی شق 38(ایف) کے تحت ایف بی آر کو جون 2026 تک اپنی ویب سائٹ پر اس رسائی کے اعداد و شمار شائع کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور بینکوں میں اس سہولت سے متعلق آگاہی پیدا ہو،دسمبر 2025 سے مئی 2026 تک بینکوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں اور ان کی منظوری یا مسترد کیے جانے کی تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر شائع کی جائیں۔ اس عرصے میں مجموعی طور پر 2,628 درخواستیں موصول ہوئی, 2,205 منظور جبکہ 423 مسترد کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید