اسلام آباد( رانا غلام قادر ) پولیس سروس کے 19سینئر افسر رواں بر س ریٹائر ہوجائیں گے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیف کیشنز کے مطابق پولیس سروس، گریڈ 22 کے افسر اور ممبر (انچارج) وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، ریجنل آفس کراچی امیر احمد شیخ 14 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔