• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی امیگریشن اسٹیمپ کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ کی بنیاد پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران عمرہ کی غرض سے بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کو سیکنڈری پروفائلنگ کیلئے ریفر کیا۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران پاسپورٹ پر ہسپانوی امیگریشن کا جعلی اسٹیمپ پایا گیا۔ مزید تصدیق پر معلوم ہوا کہ امیگریشن ریکارڈ کے مطابق مذکورہ مسافر کا یورپ سفر کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
اہم خبریں سے مزید