• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کے 54.38 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی اور چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آئندہ مالی سال کے لیے واٹر کارپوریشن کے 54.38ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی اجلاس میں ادارے کی مالیاتی حکمت عملی، ترقیاتی ترجیحات، آپریشنل ضروریات، ریونیو میں اضافے اور شہریوں کو پانی و سیوریج کی معیاری سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا منظور شدہ بجٹ کا بنیادی مقصد واٹر کارپوریشن کی مالیاتی استعداد کو مستحکم بنانا، انتظامی و آپریشنل نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہےبورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف فنانشل آفیسر واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ ادارے میں مالیاتی نظم و نسق کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید بنانے کے لیے SAP (Systems, Applications and Products) نظام کومکمل طور پر فعال کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید