• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل "محافظ" کا آج سے آغاز

کراچی (جنگ نیوز): جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل "محافظ" منگل 30جون سے نشر کی جا رہی ہے۔دلچسپ کہانی پر مبنی یہ ڈرامہ ایک ایسے فرض شناس محافظ کے گرد گھومتا ہے جو دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہے، مگر وقت کے ساتھ محبت کے ایک نئے احساس سے بھی آشنا ہوتا ہے۔ ڈرامہ کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض سید رامش رضوی نے انجام دیے ہیں۔ مرکزی کرداروں میں زوار بخت اور پارس شامل ہیں، جن کی پہلی ملاقات تلخی اور تکرار سے شروع ہوتی ہے، مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہی رشتہ محبت میں ڈھلنے لگتا ہے۔ ڈرامے کے او ایس ٹی کے بول پرنم الہ آبادی نے لکھے ہیں، جبکہ ساحر علی بگا نے اسے اپنی دلکش آواز اور موسیقی سے چار چاند لگا دیے ہیں۔عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈیوس کردہ ڈرامہ سیریل"محافظ" کی پہلی قسط منگل 30 جون سے روزانہ رات 9 بجے صرف جیو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید